ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کر دیئے

Jun 24, 2022 | 19:24:PM
ادارہ شماریات، ہفتہ وار مہنگائی، اعدادوشمار جاری،
کیپشن: خوردنی اشیا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کر دیئے،ایک ہفتے میں مہنگائی میں 1.01 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا، ایک ہفتے میں مہنگائی کی مجموعی شرح 28.05 فیصد تک پہنچ گئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 32 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیاجبکہ 4 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور15 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا،رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 24 روپے 89 پیسے اضافہ ہواجبکہ دال ماش کی فی کلو قیمت 12 روپے 77 پیسے بڑھی، اس کے علاوہ فی درجن انڈے 7 روپے 19 پیسے مہنگے ہوئے،برانڈڈ گھی فی کلو 21 روپے تک مہنگا ہوا۔
ادارہ شماریات کے مطابق دال مسور کی فی کلو قیمت میں 11 روپے تک اضافہ ہوا،ایک ہفتے میں پیاز کی فی کلو قیمت میں 4 روپے 9 پیسے اضافہ ہوا،دال مونگ 9 روپے 2 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی ،2لٹر کوکنگ آئل ایک ہفتے میں 122 روپے تک مہنگا ہوا،5 لٹر کوکنگ آئل کی قیمت 2770 روپے تک پہنچ گئی ،رپورٹ کے مطابق بیف فی کلو 9 روپے 75 پیسے، مٹن 14 روپے 73 پیسے فی کلو مہنگاہوا۔

یہ بھی پڑھیں: طلبا کیلئےبڑی خوشخبری؛ حکومت کا بورڈ کی امتحانی فیس ختم کرنے کا اعلان