خبردار: عازمین حج پر ایک اور پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سعودی محکمہ شہری دفاع نے کسی بھی ناخشگوار واقعے سے بچنے اور حفاظتی نکتہ نظر سے حاجیوں کو اپنے کیمپس میں گیس سلنڈر استعمال کرنے سے روک دیا۔
خبرایجنسی کے مطابق سعودی محکمہ شہری دفاع نے حج مقامات پرایل پی جی گیس استعمال پر پابندی عائد کر دی۔ پابندی کے بعد حاجی بھی اپنے کیمپس میں گیس سلنڈر استعمال نہیں کرسکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:عیدالاضحیٰ کب ہوگی ؟ بڑی پیشگوئی سامنے آگئی
حرمین شریفین میں قائم تمام سرکاری اداروں کے دفاتر پر بھی پابندی کا اطلاق ہو گا۔ پابندی کا مقصد کسی ناخوشگوار واقعے کو روکنا ہے۔
سعودی حکومت نے احتیاطی تدابیر کے تحت حج مقامات پر اونٹوں کے داخلے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ یہ پابندی سعودی وزارت ماحولیات و پانی وزراعت کی جانب سے عائد کی گئی ہے جس پر عمل درآمد شروع ہو گیا ہے۔
حج سیزن کے دوران منی، مزدلفہ اور عرفات میں اونٹوں کے داخلے پر پابندی ہو گی۔ یہ پابندی جانوروں سے انسانوں میں وائرس منتقلی روکنے کیلئے لگائی گئی ہے۔