مانچسٹر میں منی پراپرٹی بوم آ گیا،گھروں و فلیٹس کی قیمتوں میں اضافہ

Jun 24, 2021 | 21:39:PM
مانچسٹر میں منی پراپرٹی بوم آ گیا،گھروں و فلیٹس کی قیمتوں میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مانچسٹر میں منی پراپرٹی بوم آ گیا،نئے اورپرانے گھروں و فلیٹس کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں، اپنا گھر خریدنے اور کرائے کے مکان کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں لاک ڈاؤن، بریگزیٹ، نئے گھروں کی کمی سمیت اہم اعشاریوں نے پراپرٹی کی قیمتیں بڑھا دی ہیں، جس کی وجہ سے پراپرٹی میں منی بوم آ گیا، قیمتیں تیس سے چالیس فیصد تک بڑھ گئی ہیں۔
مکانوں کی ڈیمانڈ کے سبب گھروں کے کرایوں میں بھی اضافہ ہوگیا، برطانوی حکومت کی جانب سے پہلی بار گھر خریدنے والے برطانوی شہری کے لئے آسان شرائط پر قرضے کا نظام موجود ہے، لیکن فلیٹس اور گھروں کی قیمتیں اتنی زیادہ ہیں کہ عام شہری کے لئے برطانیہ میں اپنا گھر خواب بن گیا ۔
رئیل سٹیٹ کے کاروبار سے وابستہ بزنس مین عمر فاروق اور حبیب اکبر انصاری کا کہنا ہے کہ برطانیہ بھر میں قیمتیں بڑھ گئی ہیں،مانچسٹر میں پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کے اکثریتی علاقے لانگ سائیٹ ، لیونزیوم ، رشم، چیتم ہل، چولٹن، ہیلڈ گرین، چیڈل، سٹی سنٹر، سیلفرڈ، بولٹن، اولڈھم، سٹاک پورٹ، راچڈیل، بری، اولڈ ٹریفرڈ میں گھروں اور فلیٹس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کینیڈامیں ایک اور قبائلی اسکول میں اجتماعی قبریں دریافت