ایف بی آر نے فلو ر ملوں کو بڑی خو شخبری دے دی

Jun 24, 2021 | 00:57:AM
ایف بی آر نے فلو ر ملوں کو بڑی خو شخبری دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ما نیٹرنگ ڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے گندم چوکر پر عائد ہونے والا 17 فیصد سیلز ٹیکس واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایف بی آر ترجمان کا کہنا ہے کہ فنانس بل2021 میں فلورملز و ریفائنری ریٹیلرز کو سہولت دی گئی ہے، مجموعی کاروباری حجم (ٹرن اوور) کی بنیاد پر کم ازکم ٹیکس شرح کو تبدیل کردیاگیا ہے۔ فنانس بل میں ہونے والی غلطی کی ترمیم کے ذریعے تصحیح کردی جائےگی،فلور ملز پر لاگو کم ازکم ٹیکس ٹرن اوور کے 0.25 فیصد رہے گا،ٹرن اوور پر 1.25 فیصد سیلز ٹیس عائد کرنے کا تاثر غلط دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔ حکومت نے گندم چوکر پر 17 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جسے اب واپس لیا جارہا ہے۔ 

واضح رہے کہ فلور ملز مالکان نے17 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کے خلاف 24 جون کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ملتان سلطانزیا پشاور زلمی۔۔ پی ایس ایل 6 کنگ کون؟فیصلہ آج