کولمبو ٹیسٹ، پاکستان کو میزبان ٹیم کی برتری ختم کرنے کیلئے 21 رنز درکار

Jul 24, 2023 | 17:49:PM
کولمبو ٹیسٹ، پاکستان کو میزبان ٹیم کی برتری ختم کرنے کیلئے 21 رنز درکار
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) کولمبو ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنالیے۔

تفصیلات کے مطابق کولمبو ٹیسٹ کے پہلے روز سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں 166 رنز پر ڈھیر ہوگئی جس کے جواب میں پاکستان نے پہلی اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنالیے ہیں اور قومی ٹیم کو میزبان ٹیم کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 21 رنز درکار ہیں۔

عبداللہ شفیق 74 اور کپتان بابر اعظم 8 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔

اوپنر امام الحق 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ شان مسعود نے 51 رنز کی اننگز کھیلی۔

سری لنکا کی جانب سے اسیتھا فرنینڈو نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں 166 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی، دھننجیا ڈی سلوا 57 اور دنیش چندی مل 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ فاسٹ بولر نسیم شاہ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان کو 1-0 کی برتری حاصل ہے۔