سعودی عرب میں حج و عمرہ پر جانے والوں کیلئے بیگ میں کن اشیا کا ہوناضروری ہے؟

Jul 24, 2023 | 17:45:PM

(ویب ڈیسک)سعودی عرب میں وزارت حج و عمرہ نے بتایا ہے کہ عمرہ کرنے کے لیے آنے والے افراد کے بیگ میں کن 10 ضروری اشیا کاموجود ہونا ضروری ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت نے ٹویٹر پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر بتایا کہ شناختی کارڈ یا پاسپورٹ کی موجودگی کو یقینی بنانا ضروری ہے۔

ہنگامی صورت حال میں رابطہ نمبروں کے ساتھ ایک کاغذ اور دعاؤں کے لیے ایک کتابچہ بھی بیگ میں رکھا جائے،وزارت حج نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے نقشے کے علاوہ پانی کی بوتل، موزے اور ہلکے جوتے لانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

 یہ بھی پڑھیں:شیخوپورہ،غیرت کے نام پر لڑکی کا قتل، ملزم گرفتار

مزیدخبریں