کیر تھر پہاڑی سلسلے میں موسلا دھار بارش،کاچھو میں سیلابی صورتحال پیدا

Jul 24, 2023 | 10:59:AM
کیر تھر پہاڑی سلسلے میں موسلا دھار بارش،کاچھو میں سیلابی صورتحال پیدا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کامران کورائی ) کیر تھر پہاڑی سلسلے میں موسلادھار بارشوں کے باعث کاچھو میں ایک بار پھر سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔

 تفصیلات کے مطابق 50 سے زائد بستیوں کا زمینی رابطہ ہیڈ کوارٹر جوہی اور دادو سے منقطع ہوگیا، مکین اپنی مدد آپ کے تحت نقل مکانی کرنے کی میں مصروف ہیں،نئی گاج میں طغیانی پانی کی سطح 17 فٹ تک برقرار ہے ،انتظامیہ پہنچی نہ ہی ریسکیو ٹیمیں علاقے مکین اپنی مدد آپ کے تحت نقل مکانی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:پولیس نوجوان کی سیلاب میں پھنسے بچوں کو بچانے کی ویڈیو وائرل
دادو: حاجی خان, شاہ جو ڈھورو, ساوڑو سمیت درجنوں گاؤں زیر آب آ گئے ،چھنی شاہ حسن میں کچے مکان گھر گرنے کے بھی اطلاع،50 سے زائد گاؤں کا زمینی رابطہ ھیڈکوارٹر جوہی اور دادو سے مکمل مقطع ہو گیا۔