10 بجے کی ہیڈ لائنز

Jul 24, 2023 | 10:13:AM
10 بجے کی ہیڈ لائنز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

خیبرپختونخوامیں طوفانی بارشوں سےتباہی،چترال میں صورتحال ابتر،جی ٹی روڈسیلابی ریلےمیں بہہ گیا،پشاورچترال روڈمکمل طورپربند،مسافرپھنس گئے۔دیرلوئرمیں بھی ریلوں نےسب الٹ پلٹ دیا۔لوئراوراپرچترال میں ایمرجنسی نافذ۔ایبٹ آباد کے ندی نالوں میں طغیانی۔خیبرپختونخوا میں مختلف حادثات میں اب تک 9افراد جاں بحق ،7زخمی ہوچکےہیں،سکیورٹی فورسزکی امدادی کارروائیاں جاری۔

آزاد کشمیر کی وادی لیپہ میں شدیدبارشوں سےلینڈ سلائیڈنگ ، مرکزی شاہراہ بند ہوگئی،، وادی نیلم میں کئی گھر سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔گاؤں تہجیاں اور دونیال کا زمینی رابطہ منقطع ۔سکردو میں شنگوس کے مقام پر گاڑی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئی،ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق،ایک زخمی ہوگئے

مون سون نے سندھ میں پھررنگ جمانا شروع کر دیا،اوباڑو اور گردونواح میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش،ہالا،بھٹ شاہ ،مٹیاری سمیت سندھ کے کئی شہروں میں بادلوں کی رم جھم،کوہ سلیمان میں بھی کئی گھنٹوں سے بارش جاری،برساتی ندی نالوں میں طغیانی،قبائلی علاقوں کا زمینی راستہ منقطع ہو گیا۔

راوی،چناب اور جہلم میں اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ۔ پی ڈی ایم اے نے خبر دار کر دیا ۔دریائے ستلج کے تیور پھر بدل گئے ۔گنڈا سنگھ والا پر پانی کی سطح 20 فٹ تک بلند ، کئی دیہات ڈوب گئے ،بہاولنگر میں تین تحصیلیں بری طرح متاثر ، کئی حفاظتی بند ٹوٹ گئے۔بھارت سے مزید پانی چھوڑنے پر ملک میں سیلابی صورتحال کا خدشہ۔

دریاؤں میں پانی کی سطح بلندہونےپروزیراعلیٰ پنجاب متحرک۔کہتےہیں بھارت کے ڈیم بھرچکے، انہوں نےپانی چھوڑاتودیہات زیرآب آئیں گے۔ہمیں مکمل تیاری رکھنی ہے۔وزیراعلیٰ نےوزیراعظم کی جانب سےمحسن نقوی اسپیڈکالقب دینےپرشکریہ اداکیا۔صحافی نےپوچھاکیامحسن نقوی اسپیڈوفاق میں بھی نظرآئےگی۔وزیراعلیٰ نےمسکراکرکہا میں پنجاب میں ہی بہترہوں۔سرکاری افسران کی گاڑیوں کی خریداری پربھی وضات کردی۔بولے۔متعدد افسران کے پاس گاڑیاں نہیں، کیا وہ آن لائن رائیڈ سے آئیں؟

کئی روز سے جاری طوفانی بارشوں سے بھارت میں شدید تباہی ،درجنوں مویشی سیلابی پانی میں بہہ گئے،کئی علاقوں میں فصلیں تباہ،ہماچل پردیش، گجرات، اترآکھنڈ اور مہاراشٹر سمیت کئی ریاستوں میں شدید بارشوں نے نظام زندگی مفلوج،دریائے جمنا میں پانی کی سطح پھر خطرناک حد سے تجاوز کر گئی ،ہریانا کی جانب سے دریا میں 2 لاکھ کیوسک پانی چھوڑنے پر نئی دہلی میں ہائی الرٹ جاری۔

موقع ملاتونوازشریف اگلے وزیراعظم ہوں گے۔ثاقب نثار سازشی ٹولے کا سرغنہ تھا۔اُس وقت لانےوالوں کوکہاتھاتمہیں نوازیادآئےگا۔وزیراعظم کافیصل آبادمیں ستیانہ بائی پاس کےسنگ بنیادکی تقریب سےخطاب۔کہا۔ملک کوترقی کی راہ پرڈالیں گے۔یہ کام جادوٹونےسےنہیں محنت سےہوگا۔اگلی حکومت ہماری آئی تو کشکول توڑ کر بنی گالا پہنچا دیں گے۔وزیراعظم سے فیصل آبادکی کاروباری شخصیات کی بھی ملاقات۔شہبازشریف نےکہا۔سیاسی استحکام ہوگاتوسرمایہ کاری آئےگی

کوئٹہ میں وکیل عبدالرزاق شر قتل کیس،، چئیرمین پی ٹی آئی کی ایف آئی آر سے نام نکالنے کیلئے دائر درخواست،،،آئی جی بلوچستان نے قتل کیس سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی،،رپورٹ کے مطابق مقتول کو چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف آرٹیکل چھ کی درخواست دینے کی وجہ سے دھمکیاں دی جا رہی تھیں،متعدد بار نوٹسز بھیجنے کے باوجود چیئرمین پی ٹی آئی اب تک شامل تفتیش نہیں ہوئے۔
قمبر میں جوڈیشل سب جیل سے مختلف مقدمات میں گرفتار 15 قیدی چھت توڑ کر فرار،پولیس نے8 ملزمان کو گرفتار کر لیا،باقی ملزموں کی گرفتاری کیلئے پولیس کی کارروائیاں جاری۔
بنگلادیش میں مسافروں سے بھری بس تالاب میں گرنے سے17 افراد جاں بحق،حادثے میں 35 مسافرزخمی ہوگئے ،واقعہ ضلع جھلکٹھی صدر کے علاقے چھترکنڈا میں پیش آیا،باریشال جانے والی بس میں گنجائش سے زیادہ مسافروں کو بٹھایاگیا تھا،انتظامیہ نےحادثے کا ذمہ دار ڈرائیور کو قراردےدیا۔
پاکستان اورسری لنکا کے دومیان دوسرا ٹیسٹ میچ ،سری لنکا کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ،قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کہتے ہیں،سری لنکا کو جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے،سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ۔
پاکستان اےٹیم نےایمرجنگ ایشیاء کپ جیت لیا۔شاہینوں نے بھارت کو128رنزسےشکست دےدی۔353رنزکےہدف میں بھارتی سورماصرف 224رنزہی بناسکے۔پاکستانی باؤلرزنےبھارت کی ایک نہ چلنی دی۔سفیان مقیم نےتین اورراشداقبال نےدو وکٹیں حاصل کیں۔طیب طاہر کی 108رنز کی شانداراننگز۔صاحبزادہ فرحان نے65اورصائم ایوب 59رنز بناکرنمایاں رہے
دنیائے کرکٹ میں ایشئن بریڈمین کےنام سے مشہورظہیرعباس کی سالگرہ۔لیجنڈری کرکٹر نے زندگی کی 78 ویں اننگز مکمل کرلی۔لندن میں 24 نیوز کی ٹیم نے مایہ ناز کرکٹر کے گھر پہنچ کر سالگرہ منائی،سٹی نیوزنیٹورک کے ہیڈ آفس میں بھی ظہیر عباس کی سالگرہ منائی گئی۔ سابق کپتان انتخاب عالم نے کیک کاٹا،دونوں نےآن لائن گفتگومیں پرانی یادیں تازہ کیں۔

پاکپتن میں صوفی بزرگ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ کے سالانہ عرس کی تقریبات،دنیا بھر سے زائرین کی آمد ،بہشتی دروازہ آج کھولا جائے۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: