فیصل آباد: صنعتکاروں سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے بڑا علان کر دیا

Jul 24, 2023 | 00:18:AM
فیصل آباد: صنعتکاروں سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے بڑا علان کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)  فیصل آباد میں صنعتکاروں کے ساتھ ملاقات کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے بڑا علان کر دیا صنعت کاروں کو گیس فراہمی کا فارمولا تبدیل کر دیا گیا۔

فیصل آباد میں صنعت کاروں سے ملاقات کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے انڈسٹری کے لئے گیس فراہم کرنے کا فارمولا تبدیل کر دیا اور سیلز ٹیکس ریفنڈز بھی جلد بحال کرنےکی یقین دہانی کروائی ہے۔ منسٹری آف پیٹرولیم نے گیس فراہمی کے نئے فارمولا سے متعلق نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: اہم سیاسی رہنما نے پرویز خٹک کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا

منسٹری آف پیٹرولیم کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق 50 فیصد ایل این جی اور 50 فیصد سسٹم گیس فراہم کی جائے گی، یہ سہولت ماہ نومبر سال 2023  تک جاری رہے گا۔ 

دوسری جانب سابق چئیرمین پی ایچ ایم اے  اور صنعتکار  کاشف ضیا کا کہنا ہے کہ یہ سہولت 5 ایکسپورٹ اورینٹڈ سیکٹر کے لئے ہے، اس سے پہلے سو فیصد آر ایل این جی انڈسٹری میں استعمال ہورہی تھی ، اس اقدام سے اوریج گیس کا ریٹ انڈسٹری کے لئے سستا ہوجائے گا ، ہم وزیر اعظم کے اس اقدام کو سراہتے ہیں، امید ہے ایکسپورٹ انڈسٹری ترقی کرے گی۔