پنجاب کی کابینہ نے حلف اٹھالیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پنجاب کابینہ نے حلف اٹھالیا ہے،گورنرپنجاب بلیغ الرحمان نے صوبائی وزرا سے حلف لیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی کابینہ کی تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس لاہور میں ہوئی۔حلف اٹھانے والوں میں رانا محمد اقبال، بلال یاسین، خواجہ عمران نذیر، مہراعجاز شامل ہیں۔
ملک ندیم کامران، رانا مشہود، حسن مرتضٰی، علی حیدر گیلانی ، خلیل طاہر سندھو، ثانیہ عاشق، عظمٰی بخاری اور اسد کھوکھر بھی حلف اٹھانے والے وزرا میں شامل ہیں۔ان کے علاوہ مجتبیٰ شجاع الرحمان، جہانگیرخانزادہ، بلال اصغروڑائچ اور فدا حسین وٹو نے بھی حلف اٹھایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پارٹی لیڈر کا فیصلہ حتمی ،فضل الرحمان کا ڈپٹی سپیکر رولنگ کیخلاف درخواست میں فریق بننے کا اعلان