دوسرا ٹیسٹ ، سری لنکا کے 6 وکٹوں کے نقصان پر 315 رنز

Jul 24, 2022 | 18:53:PM
پاکستان سری لنکا ، دوسرا ٹیسٹ
کیپشن: یاسرشاہ سری لنکن بلے باز کو بولنگ کراتے ہوءے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانیوالے دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا نے پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 315 رنز بنالیے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوسرے اور آخری میچ میں سری لنکا نے پہلے روز کے اختتام پر 6 وکٹ کے نقصان پر 315 رنز بنالیے۔گال اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
سری لنکا کے اوشاڈا فرنینڈو 50 رنز بنا کر نواز کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آوٹ ہوئے جب کہ کوشال مینڈس 3 کے انفرادی اسکور پر آغا سلمان کے ہاتھوں رن آوٹ ہو گئے۔کپتان دیموتھ کرونارتنے 40 رنزپر چلتے بنے اینجیلو میتھیوز 40 رنز پر پویلین لوٹ گئے ، دنیش چندیمل نے 2 چھکے، نو چوکوں کی مدد سے 80 رنزکی شاندار اننگز کھیلی۔دھننجایا ڈی سلوا کو نسیم شاہ نے 33 رنزپر کلین بولڈکردیا ، پہلے دن کے اختتام تک سری لنکا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 315 رنزبنالیے جب کہ نیروشن ڈکویلا 42 اور ڈونیتھ ویلا لیگے 6 رنزکے ساتھ کریزپرموجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:گال ٹیسٹ میں پاکستان نے نئی تاریخ رقم کر دی