توانائی کی بچت،وفاقی کابینہ نے بڑا حکم دیدیا

Jan 24, 2023 | 18:35:PM
توانائی کی بچت،وفاقی کابینہ نے بڑا حکم دیدیا
کیپشن: وفاقی کابینہ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وفاقی کابینہ نے بجلی کے تعطل جیسے واقعات کے تدارک کیلئے جامع حکمت عملی کی تیاری کا حکم دیدیا۔ 

توانائی کی بچت کی عادتیں اپنانے کیلئے اپنی نوعیت کی پہلی ملک گیر عوامی آگہی مہم کی منظوری دے دی گئی، توانائی کی بچت کی عادتوں کوعام اور عالمی سطح پر رائج طریقوں کو تعلیمی نصاب میں شامل کیاجائے گا۔

 گزشتہ 7 سال میں پٹرولیم مصنوعات سے متعلق امپورٹ بل دوگنا ہوچکا ہے، توانائی کی بچت کے قومی رویے میں تبدیلی سے نہ صرف اربوں روپے کا غیرملکی زرمبادلہ بچے گا بلکہ انفرادی سطح پر عوام کے بل میں 30 سے 40 فیصد کی نمایاں کمی بھی ہوگی۔

وزیراعظم کی بجلی کے تعطل پر شدید برہمی، عوام اور کاروباری برادری کی پریشانی کا باعث بننے والوں کا تعین کرنے کی ہدایت جاری کر دی،کابینہ نے وزارت اطلاعات و نشریات کی بریفنگ کو سراہا،ملک گیر مہم کو جلد ازجلد چلانے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام اور کاروباری برادری کو جس تکلیف اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے، وہ ناقابل قبول ہے، مستقبل میں ایسے کسی واقعے کو برداشت نہیں کروں گا۔ وزیراعظم نے سخت ہدایت کی کہ عوام اور کاروباری برادری کو مشکل اور پریشانی میں مبتلا کرنے کے ذمہ داروں کاواضح تعین کیا جائے ۔ وزیراعظم نے یہ بھی ہدایت کی کہ بجلی تعطل کی وجہ بننے والے عوامل کا بھی تعین کیاجائے اور ایسے اقدامات کو یقینی بنایا جایا جن سے مستقبل میں ایسی کسی صورتحال پیدا نہ ہو، کابینہ کو بتایاگیا کہ بجلی کے تعطل پروزیراعظم کی تشکیل کردہ اعلی سطح کی کمیٹی نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔