اسکاٹس نیشنل پارٹی کا برطانیہ سے آزادی کیلئے دوسرا ریفرنڈم کرانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) اسکاٹش نیشنل پارٹی کی جانب سے برطانیہ سے اسکاٹ لینڈ کی آزادی کے لئے یکطرفہ طور پر دوسرا ریفرنڈم کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایس این پی کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مئی میں اسکاٹ لینڈ میں ہونے والے انتخابات میں اسکاٹش نیشنل پارٹی جیتی تو قانونی ریفرنڈم کرایا جائے گا، آج 11 نکاتی روڈ میپ پیش کیا جائے گا۔اسکاٹش نیشنل پارٹی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ برطانوی حکومت کی جانب سے ریفرنڈم روکنے کی کوشش کا مقابلہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ چند سال قبل اسکاٹ لینڈ کی عوام نے ریفرنڈم میں اپنا فیصلہ سنادیا تھا کہ وہ برطانیہ سے الگ نہیں ہوں گے اور سلطنت کے ساتھ ہی رہیں گے ، یوں علیحدگی کے معاملے پر ہونے والے ریفرنڈم میں علیحدگی پسندوں کو شکست ہوئی ۔