روس کا یوکرین پر حملہ ”تیسری عالمی جنگ “ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ 

Feb 24, 2022 | 13:29:PM
روس یوکرین حملہ
کیپشن: روس کا یوکرین پر حملہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)یوکرین پر روس کے حملے کے بعد یورپ میں تیسری عالمی جنگ کے خطرات بڑھ گئے ۔ ٹویٹرپر تیسری عالمی جنگ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ۔
تفصیلات کے مطابق روس نے یوکرین پر حملہ کردیا یوکرین کے کئی شہروں پر میزائل برسادیئے جبکہ روسی فوج نے یوکرین کی طرف پیش قدمی بھی شروع کردی ۔یوکرین میں جنگ شروع ہوتے ہی دنیا بھر کی معیشت ایک بار ہل کر رہ گئی ۔ایشائی سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھنے میں آئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں تیل اور سونے کی قیمت میں بھی اچانک بڑا اضافہ ہوگیا ۔


ٹویٹرپر تیسری جنگ عظیم ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ٹویٹر پر ایک صارف نے لکھا کہ یوکرین میں اس وقت بے گناہ لوگ مارے جا رہے ہیں اور تم بے وقوف تیسری عالمی جنگ کا انتظار کرتے دیکھ رہے ہو۔


صارفین نے عالمی رہنماو ں پر زور دیا کہ وہ ثالثی کریں اور معاملات مزید الجھانے کی بجائے سلجھائیں ورنہ یہ معاملہ تیسری جنگ عظیم کی طرف جاسکتا ہے ۔


واضح رہے کہ کچھ دیر قبل روس نے یوکرین پر حملہ کردیا کئی شہروں کو میزائل سے نشانہ بنایا جبکہ اب تک کی اطلاعات کے مطابق یوکرین پرحملے میں 8 شہری ہلاک اور9 زخمی ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں 5 روسی طیارے اورایک ہیلی کاپٹرتباہ کردیا گیا۔یوکرین کے حکام نے روس کی شیلنگ میں اب تک 8 شہریوں کی ہلاکت اور9 کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی۔

یہ بھی پڑھیں:یوکرین کا جوابی حملہ۔۔ 5روسی طیارے ایک ہیلی کاپٹر مارگرائے