روس کا حملہ ۔۔یوکرین میں مارشل لا نافذ

Feb 24, 2022 | 11:12:AM
یوکرین پر روس حملہ
کیپشن: یوکرین پر روسی حملے کا منظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)یوکرین پر روس کے حملے کے بعد یوکرین کے صدر نے ملک بھر میں مارشل لا کا اعلان کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق یوکرینی صدر نے ملک بھر میں مارشل لا کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عوام گھبرائیں نہیں،فتح ہماری ہوگی۔صدر زیلینسکی نے کہا کہ روس نے ہمارے انفراسٹرکچر اورسرحدی محافظوں پر میزائل حملے کیے، یوکرین کے کئی شہروں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ذرائع کے مطابق روس نے 2 مارچ تک متعدد ہوائی اڈوں پر پروازیں عارضی طور پر معطل کر دیں۔ جبکہ ماسکو ایکسچینج نے تمام مارکیٹوں میں تجارت معطل کردی ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر سمیت دنیا بھر کے عالمی رہنماوں نے روکے یوکرین کے حملے کی مذمت کی ۔امریکی صد رنے یوکرین کے صدر سے رابطہ کیا ۔رابطے میں امریکہ کی یوکرین پر روسی فوجی دستوں کے بلا اشتعال اور بلاجواز حملے کی مذمت کی گئی ہے۔ بائیڈن نے یوکرینی صدر کو روس کے خلاف اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں بتایا، یوکرین اور اس کے شہریوں کی مدد جاری رکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:یوکرین پر روس کا حملہ ۔۔ کئی علاقے دھماکوں سے لرز اٹھے