ایکواڈور،3جیلوں میں فسادات، 75 قیدی ہلاک

Feb 24, 2021 | 20:38:PM
ایکواڈور،3جیلوں میں فسادات، 75 قیدی ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) ایکواڈور کی 3 جیلوں میں ہونے والے فسادات کے نتیجے میں اب تک 75قیدی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایکواڈور کی 3 جیلوں میں مخالف گروہوں کے درمیان ہونے والی ہنگامہ آرائی اور جیل سے فرار کی کوشش کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں۔


ایکواڈور کے ڈائریکٹر جیل کے مطابق ایکواڈور کے شہروں کوئنکا، گویاقوئیل اور لاٹاکنگا میں پیر کو پھوٹنے والے ان فسادات پر 800 پولیس اہلکاروں کی مدد سے قابو پایا گیا۔

انہوں نےبتایا کہ جرائم یشہ افراد کے 2 گروپوں کی جانب سے قیادت کے معاملے پر ہنگامہ آرائی ہوئی، جبکہ جیلوں میں تلاشی لینے اور ہتھیار برآمد کرنے کے بعد فسادات کا خاتمہ ممکن ہوا ہے۔