اسلام آباد میں بلوچ مطاہرین کا دھرنا جاری، گرفتار افراد کی رہائی کیلئے ہیلپ سنٹر قائم

Dec 24, 2023 | 20:33:PM
اسلام آباد میں بلوچ مطاہرین کا دھرنا جاری، گرفتار افراد کی رہائی کیلئے ہیلپ سنٹر قائم
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بلوچ یکجہتی کونسل کے مظاہرین کا نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر احتجاج جاری ہے۔

دوسری جانب گرفتار افراد کی رہائی کے عمل کیلئے پولیس اسپیشل ہیلپ سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق قانون کے تحت گرفتار افراد کی رہائی کا عمل جاری ہے اور ایس ایس پی عبد الحق عمرانی کو اس عمل کیلئے فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: منشیات کے مقدمات کی ناقص تفتیش، 33 پولیس افسران و اہلکار برطرف

ترجمان کے مطابق پولیس خصوصی مدد سنٹر 2 روز تک قائم رہے گا۔ تمام عمل کی نگرانی ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس ایس پی آپریشنز کریں گے۔

اس صورتحال میں اگر کسی کو کوئی مشکل درپیش ہے وہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے ٹیلیفون نمبرز 051-9001534، موبائل نمبر 0345-9600622 یا ای میل ایڈریس assistance.ictp@gmail.com پر رابطہ کرسکتے ہیں۔