ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر میں کتنی کمی ہوئی؟بڑی خبر آگئی

Dec 24, 2023 | 10:02:AM
زرمبادلہ مارکیٹ میں روپیہ آہستہ، آہستہ مضبوط ہونے لگا اور ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری رہا، ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر73  پیسے،اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے کم ہوگیا ۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)زرمبادلہ مارکیٹ میں روپیہ آہستہ، آہستہ مضبوط ہونے لگا اور ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری رہا، ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر73  پیسے،اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے کم ہوگیا ۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر 73 پیسے سستا ہوگیا،جس سے ڈالر کی قیمت 283 روپے 26 پیسے سے کم ہوکر 282 روپے 53 پیسے ہوگئی۔

اسی طرح اوپن مارکیٹ  میں ایک ہفتے کے دوران امریکی ڈالر کی قدر میں 50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس سے  ڈالر 284.50 روپے سے کم ہوکر 284 روپے کا ہوگیا۔

مزید پڑھیں:  عمران خان معصوم ،ریمارکس سے تمام پارٹیاں ڈر گئیں،سائفر کیس کی ٹانگیں کٹ گئیں؟ تہلکہ خیز خبریں
ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں یورو 1روپے سستا ہوکر 310 روپے کا ہوگیا،برطانوی پاؤنڈ 1 روپے کمی کے بعد360 روپے پر آگیا،ایک ہفتے میں اماراتی درہم ایک روپے کمی سے 77 روپے 20پیسے کا ہوگیا جبکہ  اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 50 پیسے کم ہوکر 75 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔