پی آئی اے کو کھویا مقام واپس دلوائیں گے، وزیراعظم 

Dec 24, 2020 | 19:57:PM
پی آئی اے کو کھویا مقام واپس دلوائیں گے، وزیراعظم 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر اعظم عمران خان نے پی آئی اے کو قومی اثاثہ قراردیدیا،ان کاکہناتھاکہ قومی ائیر لائنز کا ماضی تابناک تھا،پی آئی اے کو کھویا ہوا مقام واپس دلوائیں گے،پی آئی اے کے آپریشنز کو منافع بخش بنانے کیلئے سروس کو بین الاقوامی معیار کے عین مطابق بنانا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پی آئی اے کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس میں غلام سرور خان، ڈاکٹر عشرت حسین، سینیٹر نعمان وزیر خٹک، سیکرٹری ایوی ایشن شوکت علی شریک ہوئے،ائیرمارشل ارشد ملک سی ای او پی آئی اے، ڈی جی سول ایوی ایشن اور متعلقہ اعلیٰ افسران نے شرکت ،ڈاکٹر عشرت حسین نے پی آئی اے کی تنظیم نو کی حکمت عملی کے بارے میں آگاہ کیا۔
ڈاکٹر عشرت حسین نے کہاکہ تنظیم نو سے پی آئی اے کی مالی حالت میں بہتری لائی جا سکے گی،اس کے منافع بخش روٹ بڑھا کر بین الاقوامی خطوط پر سروس فراہم کی جا سکے گی، ائیر مارشل ارشد ملک نے وزیر اعظم کو پی آئی اے کی بہتری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ دی، وزیراعظم کو اقدامات سے ادارے پر مرتب ہونے والے مثبت اثرات سے آگاہ کیا ،وزیراعظم نے پی آئی اے کی تنظیم نو کی حکمت عملی پر جلد از جلد تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورتی عمل مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔