پشاور ہائیکورٹ،پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے ظاہر شاہ کی عبوری ضمانت منظور 

Aug 24, 2023 | 21:39:PM
پشاور ہائیکورٹ،پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے ظاہر شاہ کی عبوری ضمانت منظور 
کیپشن: پشاور ہائیکورٹ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی ظاہر شاہ طور و کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی گرفتاری روک دی جبکہ درخواست گزار کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے سماعت 31اگست تک ملتوی کردی۔
 تفصیلات کے مطابق جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل دو رکنی بنچ نے پی ٹی آئی کے صوبائی نائب صدر سابق رکن صوبا ئی اسمبلی ظاہر شاہ طورو کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت ان کے وکلا شاہ فیصل اتمانخیل اورارشد اعظم نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل کو 9مئی واقعات کے بعد مختلف مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے حالانکہ سابق ایم پی اے کا ان واقعات سے کوئی تعلق نہیں تاہم انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایاجارہا ہے اوران کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات بھی نہیں بتائی جارہی ہیں۔ ایک کیس میں رہائی کے بعد انہیں دوسرے کیس میں گرفتار کرلیا جاتا ہے۔
 انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ درخواست گزار کےخلاف جتنے مقدمات اورانکوائریز زیرالتوا ہیں ان کی تفصیلات فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔دورکنی فاضل بنچ نے دلائل مکمل ہونے پر ظاہر شاہ طورو کی 31اگست تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کے خلاف درج مقدمات اورانکوائریز کی تفصیلات طلب کرلیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر خزانہ کو تیز گاڑی چلانے پر 44 ہزار روپے جرمانہ