سعودی عرب، اسمگلنگ کے ارادے سے منشیات رکھنے والے شہری کو 13 سال قید

Aug 24, 2023 | 20:08:PM
سعودی عرب، اسمگلنگ کے ارادے سے منشیات رکھنے والے شہری کو 13 سال قید
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سعودی عرب کے پبلک پراسیکیوشن کے ایک سرکاری ذریعے نے بتایا ہے کہ نارکوٹکس پراسیکیوشن نے اسمگلنگ اور کاروبار کے قصد سے منشیات اور سائیکو ٹراپک اشیاء رکھنے کے الزام میں ایک شہری سے تفتیشی عمل مکمل کر لیا ہے۔

تفتیشی طریقہ کار سے یہ بات سامنے آئی کہ ملزم کے گھر میں نشہ آور ادویات اور سائیکو ٹراپک مواد موجود تھا، جب اس کی تلاشی لی گئی تو اس کے پاس سے 25 گولیاں سائیکو ٹراپک اور 40 گرام سے زائد چرس برآمد ہوئی۔ اس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ان کا کاروبارشروع کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: ذاتی گاڑی نہ رکھنے والی کینیڈا کی وزیر خزانہ کو تیز رفتاری پر جرمانہ

اسے گرفتار کرکے مجاز عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس کیخلاف عدالت میں ثبوت پیش کیے گئے۔ عدالت نے ٹھوس شواہد کی بنیاد پر اس کیخلاف ایک فیصلہ جاری کیا گیا جس میں اسے 13 سال قید اور 50 ہزار ریال جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔ قید کی سزا پوری ہونے کے بعد اسکے بیرون ملک سفر کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔