پیٹرول 20 روپے فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان 

Aug 24, 2022 | 23:26:PM
پیٹرولیم مصنوعات، قیمتوں، بڑا اضافہ ہونے کا امکان،
کیپشن: پٹرول پمپ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہونے کا امکان ہے، حکومت کی طرف سے آئی ایم ایف کو بھیجے گئے لیٹرآف انٹینٹ کے ضمن میں پیٹرولیم مصنوعات پر زرعی شعبے کی ٹیکس چھوٹ ختم اور سیلز ٹیکس عائد ہونے کی توقع ہے۔
حکومت پاکستان کی طرف سے آئی ایم ایف کو ارسال کئے گئے لیٹرآف انٹینٹ کے مطابق اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات پر 10.5 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا جائے گا جس کے تحت سیلز ٹیکس سے فی لیٹر قیمت میں 20 روپے تک اضافے کا امکان ہے،ٹیکس اہداف میں کمی ہوئی تو زرعی شعبے کی سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کر دی جائیں گی جبکہ آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ زرعی ادویات، کھاد اور ٹریکٹرز پر سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کر دی جائے گی۔
لیٹرآف انٹینٹ کے مطابق زرعی شعبے پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنے سے 150 ارب روپے کا ریونیو مل سکے گا۔ٹیئر1 اور ٹیئر 2 کے سگریٹس پر بھی مزید اضافی ٹیکسز لگا دیے جائیں گے، شوگر ڈرنکس پر ٹیکسز عائد کر کے 60 ارب روپے تک کا ریونیو لیے جانے کا امکان ہے،رواں مالی سال پہلی سہ ماہی میں اہداف حاصل نہ ہوئے تو اکتوبر سے اقدامات ہوں گے۔
واضح رہے کہ حکومت نے ماہانہ 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پرفیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم کردیئے ہیں ۔مجموعی طور پر ایک کروڑ 70 لاکھ صارفین کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم کیے گئے ہیں، ایف اے سی کی مد میں 22 ارب روپے کا ریلیف صارفین کو دیا ہے۔تاجروں پر فکسڈ ٹیکس بھی ختم کردیا گیا ہے، اب پرانے طریقہ کار پر ہی ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی نااہلی کی درخواست قابل سماعت ہونے کیلئے دوبارہ دلائل طلب