رمضان کے فوری بعد بیماریوں کا خدشہ ، ماہرین نے بچاو کا طریقہ بتا دیا

Apr 24, 2023 | 18:51:PM
رمضان کے فوری بعد بیماریوں کا خدشہ ، ماہرین نے بچاو کا طریقہ بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )ماہ رمضان میں اعتدال پسندی کے فوری بعد کھانے پینے میں  بے احتیاطی اور  روٹین کے ایک دم سے تبدیل ہونے پر  ہمارے معدے میں مختلف مسائل پیدا ہو جاتے ہیں جو کہ بہت سی معتدی بیماریوں کا باعث بنتے ہیں۔

کھانے پینےکی بے اعتدالی سے جن بیماریوں کا ہم سب سے زیادہ شکار ہوتے ہیں ان میں ذیابیطس،  امراض قلب، اسہال اور گیس کے امراض ہیں ، جو کہ عید الفطر کی خوشیوں کو متاثر کرسکتی ہے، اس لیے ضروری ہے کہ اعتدال  سے کھائیں اور عید کی خوشیاں بھرپور طریقے سے منائیں۔

 رمضان المبارک میں جہاں انسان میں روحانی تبدیلی رونما ہوتی ہے وہیں سحر اور افطار میں کھانے پینے میں وقفے سے نظام ہضمہ بہتر ہونےسے انسانی صحت پر مثبت اثرات سامنے آتے ہیں، اس لیے ماہرین صحت عید پر فوری طور پر روغنی اور زیادہ میٹھی چیزوں سے اجتناب کرنے پر زور دیتے ہیں۔