اسلام آباد: فیصل مسجد میں نوجوانوں اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی

Apr 24, 2023 | 11:47:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی فیصل مسجد آنے والوں سے عیدی بٹورنے کی مبینہ کوشش پر نوجوانوں اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی ہوگئی۔

اسلام آباد میں پولیس کا لمبا چوڑا سیکیورٹی کا پلان دھرے کا دھرا رہ گیا، عید کے موقع پر شہر کے متعدد مقامات پر لڑائی جھگڑے ہلڑ بازی کے متعدد واقعات رپورٹ ہوئے۔ فیصل مسجد میں نوجوانوں کی پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی ہوئی،مسجد کے تقدس کا بھی خیال نا کیا گیا۔ 

ذرائع کے مطابق پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فیصل مسجد آنے والوں سے عیدی بٹورنے کی مبینہ کوشش کی گئی، مسجد میں آنے والے شہریوں کے جوتے رکھنے کا ریٹ دس روپے فی جوڑا طے ہے لیکن پولیس اور انتظامیہ کی موجودگی میں آج مبینہ طور پر 200 روپے فی جوڑا  وصول کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس کی ساس کی مبینہ آڈیو لیک پر سینئر صحافی منصور علی خان کا دلچسپ ردعمل

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ شہریوں کے انکار پر انکو فیصل مسجد میں داخلے کی اجازت نہیں ملتی تھی، نوجوان کے دو گروہوں نے داخل ہونے کی کوشش کی تو انکو پولیس نے روک دیا، روکے جانے پر نوجوان اشتعال میں آگئے اور فیصل مسجد کے داخلی دروازے پر توڑ پھوڑ کی، نوجوان کی توڑ پھوڑ سے پولیس نوجوان بھی زخمی ہوئے۔

دوسری جانب حالات قابو میں رکھنے کے لیے فیصل مسجد پولیس کی مزید نفری طلب کی گئی جبکہ شہریوں کا پولیس اور انتظامیہ سے میرٹ پر تحقیقات کا مطالبہ ہے۔