کرپٹو کرنسی فراڈ۔۔۔ترک کمپنی کا مالک دوارب ڈالر لیکر البانیہ فرار

Apr 24, 2021 | 22:40:PM
کرپٹو کرنسی فراڈ۔۔۔ترک کمپنی کا مالک دوارب ڈالر لیکر البانیہ فرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)ترکی نے ایک کرپٹو کرنسی کے ایک تجارتی پلیٹ فارم کے بانی کے لیے بین الاقوامی وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔
ترک سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فاروق فاطی عزیر تین لاکھ 91 ہزار سرمایہ کاروں سے مبینہ طور پر 2 ارب ڈالر لے کر البانیہ فرار ہو گئے ۔فاروق فاطی عزیر کی کمپنی تھوڈیکس سے مبینہ تعلقات کے الزام میں پولیس نے ترکی کے آٹھ شہروں میں اپنے چھاپوں میں 62 افراد کو گرفتار بھی کیا ۔
فاطی عزیر نے اپنے خلاف ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے کام کے سلسلے میں البانیہ میں موجود ہیں۔ترکی کے وزیر داخلہ نے البانیہ میں اپنے ہم منصب سے فون پر بات کی ہے جبکہ ترکی وزارت انصاف نے البانیہ کے دارالحکومت تیرانا سے فاروق فاطی عزیر کی گرفتاری اور حوالگی کے لیے قانونی کارروائی بھی شروع کر دی ۔ترکی کی درخواست کے بعد انٹرپول نے فاطی عزیر کے لیے ریڈ نوٹس جاری کردیا۔
 یہ بھی پڑھیں۔بھارت میں کورونا سے لڑنے کیلئے مسلمان میدان میں آگئے ،بھارتی میڈیا سلام پیش کرنے پر مجبور