انڈو نیشیا کی آبدوز میں آکسیجن ختم۔۔تلاش میں کئی ممالک شامل ۔۔تباہونے کا امکان بڑھ گیا

Apr 24, 2021 | 21:13:PM
 انڈو نیشیا کی آبدوز میں آکسیجن ختم۔۔تلاش میں کئی ممالک شامل ۔۔تباہونے کا امکان بڑھ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز )انڈونیشیا کی لاپتا آبدوز سے متعلق انڈونیشین نیوی چیف کا کہنا ہے کہ آبدوز کے ڈوبنے کے مقام سے کئی روز سے ملبہ مل رہا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انڈونیشین نیوی چیف کا کہنا تھا کہ آبدوز کے تارپیڈو کو نقصان کے بغیر ملبہ آبدوز سے باہر نہیں آسکتا۔یاد رہے کہ انڈونیشیامیں لاپتہ آبدوزکی تلاش جاری ہے، فوجی ترجمان کے مطابق لاپتہ آبدوزمیں موجود آکسیجن ختم ہوگئی، لاپتہ آبدوز میں آج تک کی آکسیجن باقی تھی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق آبدوز بدھ کو مشقوں کے دوران لاپتہ ہوئی تھی، لاپتہ آبدوز میں عملے کے53 افراد سوار ہیں۔
  آبدوز کی تلاش میں امریکا سمیت کئی ممالک شامل ہوگئے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کی بحریہ کا کے آر آئی ننگلا چار سو دو نامی آبدوز سے آخری بار رابطہ بدھ کے روز جزیرہ بالی کے قریب ہوا تھا ۔ خدشہ ہے کہ آبدوز سمندر میں اتنی گہرائی میں چلی گئی ہو کہ اب اس سے رابطہ یا اس کی بحالی ممکن نہ ہو۔جس علاقے میں آبدوز لاپتہ ہوئی ہے، وہاں سمندر میں تیل بہتا ہوا پایا گیا ہے۔ یہ بھی خدشہ ہے کہ آبدوز فیول ٹینک کو نقصان پہنچنے کی وجہ سے ڈوب گئی ہو۔
 تاہم ماہرین نے ابھی اس پر کوئی حتمی رائے قائم نہیں کی اور آبدوز غائب ہو جانے کی ممکنہ وجوہات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔نیوی حکام کے خیال میں یہ بھی ممکن ہے کہ آبدوز میں الیکٹریکل خرابی پیدا ہو گئی ہو، جس کے باعث عملہ ہنگامی حالت کا نظام حرکت میں نہ لا سکا ہو۔اس ہمہ گیر ریسکو آپریشن کے لیے نیوی سمیت 24 بحری جہاز حرکت میں لائے گئے ۔ آسٹریلیا کے دو جنگی جہاز اور ایک ہیلی کاپٹر آبدوز کی تلاش میں حصہ لے رہے ہیں۔ امریکا نے بھی انڈونیشیا کی حکومت کی درخواست پر اپنے بحری اثاثے روانہ کیے ہیں۔ سنگاپور اور ملائیشیا پہلے ہی مدد کے لیے اپنے جہاز بھیج چکے ہیں جبکہ فرانس اور جرمنی نے بھی انڈونیشیا کو مدد کی پیشکش کی ہے۔
 یہ بھی پڑھیں۔سکینڈل کو ئین کی کورونا سے بچنے کیلئے حفاظتی لباس میں خریداری ۔۔ویڈیو وا ئرل