وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف 71 بہاریں دیکھ چکے

Sep 23, 2022 | 15:02:PM
وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف 71 بہاریں دیکھ چکے
کیپشن: میاں شہباز شریف
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف 71  ویں سالگرہ منا رہے ہیں، اس موقع پر سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف 71  ویں سالگرہ منا رہے ہیں ، شہباز  شریف 23 ستمبر 1951 میں لاہور، پنجاب میں ایک کشمیری خاندان میں پیدا ہوئے۔ شہباز شریف اپنی 71ویں سالگرہ کے موقع پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس سے اپنا پہلا خطاب کرینگے اور وزیر اعظم شہباز شریف نیویارک کے پلازہ ہوٹل میں کارکنوں کے ہمراہ اپنی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔ شہباز شریف تین بارپنجاب کے وزیر اعلیٰ رہے اور پاکستان کے 23ویں وزیر اعظم کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔

ضرور پڑھیں : وزیراعظم شہباز شریف کی ترقی یافتہ ممالک سے قرضوں میں ریلیف کی اپیل

یاد رہے کہ 12 اکتوبر 1999 کو فوجی مداخلت اور حکومت سنبھالنے کے بعد انہیں جلاوطن کردیا گیا تھا۔انہوں نے پنجاب میں محکمہ تعلیم اورصحت سمیت تمام شعبوں پر خاص توجہ دی اور صوبے سے تجاوزات کا خاتمہ کرنے کیلئے تمام اقدامات کئے۔