ناشپاتی کے حیران کن فوائد جن سے آپ ناواقف ہو نگے

Sep 23, 2022 | 14:59:PM
ناشپاتی کے حیران کن فوائد جن سے آپ ناواقف ہو نگے
کیپشن: ناشپتی
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) ایک تحقیق سے یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ ناشپاتی (ایواکیڈو) کو کھانے کے معمولات میں شامل کرنے سے جہاں بہت سے فوائد حاصل ہوتے ہیں وہیں یہ خون میں مضر کولیسٹرول میں کمی کرسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ناشپاتی کو کھانے سے وزن نہیں بڑھتا، غذائی معیار بڑھتا ہے اور مضرکولیسٹرول کی سطح بھی کم ہوجاتی ہے۔امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے جرنل میں شائع رپورٹ کے مطابق ایواکیڈو میں کئی طرح کے کیمیائی اجزا طبی لحاظ سے بہت اہمیت رکھتے ہیں۔ اس ضمن میں لوگوں کو دو گروہوں میں بانٹا گیا اور ایک کی غذا میں ایواکیڈو شامل کیا گیا اور دوسرے گروہ کو غذا میں مگرناشپتی نہیں دی گئی۔

 یہ بھی پڑھیں : نواز شریف کب واپس آرہے ہیں؟ بڑا انکشاف
 لو ڈینسٹی لائپوپروٹین یا ایل ڈی ایل کولیسٹرول کو مضر کولیسٹرول بھی کہا جاتا ہے۔ خون میں اس کی مقدار بڑھنے سے قلبی شریانوں کی تنگی، دل کے دورے اور فالج کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ اس تناظر میں ایواکیڈو وٹامن سی اور کے کے علاوہ کئی طرح کے فائبر سے مالامال ہوتے ہیں اور یوں کولیسٹرول گھٹاتے ہیں۔

ماہرین نے کہا ہے کہ روزانہ ایک ایواکیڈو چھ ماہ تک کھانے سے بہت فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔ اس ضمن میں سینکڑوں افراد کو چھ ماہ تک ایواکیڈو دیئے گئے جبکہ دوسرے گروہ نےمعمول کی غذا کھائی۔ 8 پھر 16 اور پھر 26 ہفتے بعد تمام شرکا کا طبی معائنہ کیا گیا بالخصوص جسم میں چربی اور کولیسٹرول کو بھی نوٹ کیا گیا۔

ان میں سے جن افراد نے ایواکیڈو کھایا تھا ان کے جسم میں دیگرکے مقابلےمیں ایل ڈی ایل کولیسٹرول کی مقدار کم دیکھی گئی۔