پاکستان میں سیلاب کی تبارہ کاریوں کے حوالے سے اقوام متحدہ میں تصویری نمائش 

Sep 23, 2022 | 00:43:AM
پاکستان، سیلاب کی تباہ کاریاں، اقوام متحدہ، تصویری نمائش، انعقاد،
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف سیلاب کی تباہ کاریوں کے حوالے سے اقوام متحدہ میں تصویری نمائش دیکھ رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان میں سیلاب کی تبارہ کاریوں کے حوالے سے اقوام متحدہ میں تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا، تصویری نمائش کا انعقاد وزارت اطلاعات ونشریات کی جانب سے کیاگیاہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے اقوام متحدہ کی سیکرٹریٹ لابی میں تصویری نمائش دیکھی،نمائش کا مقصد سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو اجاگر کرنا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب سے30ارب ڈالرکانقصان ہواہے اورچالیس لاکھ ایکڑپرکھڑی فصلیں تباہ ہوئیں ، وزیراعظم نے کہاکہ سیلاب سے 10 لاکھ گھروں کونقصان پہنچا اورسیکڑوں پل پانی میں بہہ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: توہین عدالت کیس میں عمران خان نے معافی نہیں مانگی، وکیل حامد خان