افغانستان میں مقیم پاکستانی طالبان پر اسلحہ لیکر چلنے پر پابندی عائد

Oct 23, 2023 | 11:05:AM
 افغانستان میں مقیم پاکستانی طالبان پر اسلحہ لیکر چلنے پر پابندی عائد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)افغان حکومت کی جانب سے افغانستان میں مقیم پاکستانی طالبان پر اسلحہ لیکر چلنے پر پابندی عائد کردی گئی۔

امارت اسلامی افغانستان کے کمانڈر کی خوست کے علاقے میں طالبان کو ہدایات دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں عسکری کمانڈر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے بعد کسی کو اسلحہ لیکر چلنے کی اجازت نہیں۔

افغان کمانڈر کا کہنا تھا کہ امارت اسلامی کے رسمی کارڈ نہ رکھنے والے آئندہ اسلحہ ساتھ لیکر نہ چلیں، آپ لوگ ہمارے یہاں مہاجر اور ہمارے لیے قابل قدر ہیں۔ اب سے نظامی لباس پہننے اور گاڑی کے کالے شیشوں پر بھی مکمل پابندی ہوگی، یہ تبلیغی حکومت نہیں کہ آپ کی منت کریں،اس میں ہم سب کی خیر ہوگی۔

ضرورپڑھیں:جنگی جنون میں پاگل اسرائیل کے 2 ہفتوں سےحملے جاری،لبنان پر بھی گولہ باری

افغان کمانڈر کا کہنا تھا کہ امارت اسلامی حاکم اور ہم حفاظت پر مامور ہیں، امارت اسلامی کے خلاف بات کرنے والا گرفتار ہوا تو پھر اس کا نہ پوچھے۔ڈائریکٹر اینٹی کرائمز کا کہنا تھا کہ خوست میں 30 لاکھ افغانی کی لاگت سے کیمرے لگا رہے ہیں، اہم مقامات پر نگرانی کیلئے 15 کیمرے لگائے جائیں گے۔