عابد شیر علی کیخلاف شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے پر مقدمہ درج

Oct 23, 2022 | 19:11:PM
مسلم لیگ ن، رہنما عابد شیر، شہری، تشدد کانشانہ، مقدمہ درج،
کیپشن: عابدشیرعلی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی کیخلاف شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے پر مقدمہ درج کرلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق 295 رب میں پی ٹی آئی کارکن کے گھر پر لیگی رہنما عابد شیر علی کی ساتھیوں کے ہمراہ مبینہ فائرنگ کا معاملہ سامنے آیا تھا، تھانہ فیکٹری ایریا میں سابق وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی،رضوان وڑائچ،اشرف بھلی اور پانچ نامعلوم افراد کےخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمہ پی ٹی آئی کارکن شاہد پرویز کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
شہری کی جانب سے موقف اختیار کیاگیاکہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی نااہلی کا جشن مناتے ہوئے عابد شیر علی نے ساتھیوں کے ہمراہ حملہ کروایا،شاہد پرویز کا کہنا ہے ملزم رضوان اور اشرف بھلی نے عابد شیر علی کے کہنے پر مجھے تشدد کا نشانہ بنایا،لیگی رہنما کے گارڈز نے چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھر میں گھس کر مارا ہے،پولیس حکام کے مطابق قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

یہ بھی پڑھیں:  کیرئیر کی بہترین اننگ،میچ جیتنے کے بعد کوہلی کا بیان آ گیا