افغان آپریشن ۔۔امریکا اور پاکستان میں فضائی حدود کے استعمال کا معاہدہ طے ہونیوالا ہے ۔۔۔امریکی ٹی وی

Oct 23, 2021 | 16:11:PM
ائر سپیس معاہدہ
کیپشن: پاکستان کےفضائی حدود استعمال کرنے کامعاہدہ ہونے کو ہے امریکی ٹی وی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ٹی وی سی این این نے دعوی کیا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ نے امریکی کانگریس کو بتایا ہے کہ افغانستان میں ملٹری آپریشن کیلئے امریکا پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرے گا جس کا معاہدہ تقریباقریب پہنچ چکا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق امریکی نشریاتی ادارے نے دعوی کیاہے کہ ایک اجلاس میں بائیڈن انتظامیہ نے کانگریس ممبران کو افغانستان میں آپریشن کے حوالے سے بریفنگ دی ۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کیلئے معاہدہ ہونے کے قریب پہنچ چکا ہے جلد یہ معاہدہ طے پاجائیگا۔
امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور بھارت سے تعلقات کی بہتری میں امریکی مدد کے بدلے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ امریکی ٹی وی کے مطابق ابھی مذاکرات جاری ہیں اور معاہدے کو حتمی شکل نہیں دی گئی تاہم معاہدے میں اب بھی تبدیلی کی جاسکتی ہے۔
امریکی ٹی وی نے دعوی کیا ہے کہ امریکا اب بھی پاکستانی فضائی حدود استعمال کررہا ہے تاہم سرکاری طور پر ایسا کوئی معاہدہ موجود نہیں جس کی بنیاد پر امریکا مستقل بنیادوں پر افغانستان میں آپریشن کے لیے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاکر عائشہ کیس ۔۔عدالت سے بڑی خبر سامنے آگئی