گھریلو تشدد کا شکار رضوانہ صحت یاب، چلنا شروع کردیا

Nov 23, 2023 | 18:02:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) گھریلو تشدد کا شکار15سالہ رضوانہ صحت یاب ہوگئی جس کی ویڈیو جنرل ہسپتال لاہور کی انتظامیہ نے جاری کردی۔

انتظامیہ کے مطابق جنرل اسپتال میں چار ماہ تک رضوانہ کو انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا،جہاں بچی کی متعدد سرجریز کی گئیں۔

رضوانہ کے علاج میں وزیراعلیٰ محسن نقوی کی مسلسل مانیٹرنگ نے اہم کردار ادا کیا، اس کے ساتھ ساتھ جنرل ہسپتال کے ڈاکٹرز اور نرسز نے چار ماہ تک بچی کے علاج و نگہداشت کا فریضہ نبھایا جبکہ وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے بطور فزیشن ماہرانہ رائے سے ڈاکٹرز کی رہنمائی کی۔

یہ بھی پڑھیے: اگلے45دنوں میں میو ہسپتال میں نئے ایمرجنسی بلاک کے دروازے کھل جائیں گے،وزیراعلیٰ پنجاب

اس سب کے دوران پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر نے رضوانہ کی صحت سے متعلق پنجاب حکومت کو ہر لمحہ آگاہ رکھا۔

اس حوالے سے رضوانہ کی بہن سونیا اپنی چھوٹی بہن کو بغیر سہارے چلتا دیکھ کر خوشی سے نہال ہے اور ان کے تمام اہل و عیال بہترین طبی سہولیات کی فراہمی پر وزیراعلیٰ محسن نقوی سے اظہار تشکر کررہے ہیں۔

انتظامیہ جنرل اسپتال کےمطابق رضوانہ کو وزیرصحت پنجاب کے احکامات پر ڈسچارج کیا جائے گا، بہترین طبی سہولیات پر متاثرہ خاندان نے پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کیا۔