بادل جم کر برسیں گے،محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

Nov 23, 2023 | 12:35:PM
بادل جم کر برسیں گے،محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پل پل بدلتا موسم،کہیں دھوپ تو کہیں ٹھنڈی ہوائیں،محکمہ موسمیات نے بھی بادل برسنے کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں، گلگت بلتستان، کشمیر، اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار میں آج بادل برسنے کا امکان ہے، خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ ایبٹ آباد، مانسہرہ، بٹگرام، نوشہرہ، پشاور اور خیبر کے بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

کشمیر، خطہ پوٹھوہار اور اسلام آباد میں میں آج بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے، اس کے علاوہ کل جڑواں شہروں اسلا م آباد راولپنڈی اور مغربی بلوچستان کے چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ لاہور میں  آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں، ہفتے اور اتوار کے روز شہر پربادلوں کے بسیرے ہوں گے۔

 یہ بھی پڑھیں: تعطیلات کا اعلان