ارجنٹائن کے ساتھ میچ کے دوران سعودی کھلاڑی کا جبڑا ٹوٹ گیا

Nov 23, 2022 | 16:11:PM
ارجنٹائن کے ساتھ میچ کے دوران سعودی کھلاڑی کا جبڑا ٹوٹ گیا
کیپشن: یاسر کو گراؤنڈ میں طبی امداد دی جارہی یے۔
سورس: اے ایف پی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کل فٹبال ورلڈ کپ میں ارجنٹائن اور سعودی عرب کے مابین ہونے والے میچ میں سعودی عرب کے فٹبالر یاسر الشہرانی شدید زخمی ہوگئے۔

ایکسرے کروانے کے بعد پتہ چلا کہ یاسر الشہرانی کے جبڑے اور بائیں چہرے کی ہڈیاں ٹوٹ چکی ہیں

میچ کے اضافی وقت کے دوران یاسر سعودی عرب کے گول کیپر کے ساتھ ٹکرا گئے جس کے بعد یاسر کئی منٹ تک زمین پر گرے رہے۔ ابتدائی طبی امداد فرام کرنے کے لیے یاسر کو اسٹریچر پر باہر لے جایا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: کیا مانچسٹر یونائیٹڈ فروخت ہونے جارہا ہے؟

تفصیلات کے مطابق ایکسرے کروانے کے بعد پتہ چلا کہ یاسر الشہرانی کے جبڑے اور بائیں چہرے کی ہڈیاں ٹوٹ چکی ہیں اور اندرونی خون بہہ جانے کی وجہ سے انہیں انتہائی طبی امداد کی ضرورت ہے۔

سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے سعودی کھلاڑی کو علاج کیلئے نجی طیارے کے ذریعے جرمنی منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔