لاہور کوانتظامی و مالی طور پر دو حصوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ

Nov 23, 2020 | 20:34:PM
لاہور کوانتظامی و مالی طور پر دو حصوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور کو انتظامی اور مالی طور پر چار کے بجائے دو حصوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ تحصیل فیروز والا کو بھی ڈسٹرکٹ لاہور میں شامل کرنے کی تجویز ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کو انتظامی طور پر چار حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی لیکن کمشنر لاہور نے شہر کو چار حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویز مسترد کر دی تھی اب لاہور کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، شہر کو لاہور سٹی اور لاہور صدر کے نام سے دو حصوں میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔
سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ کی سربراہی میں کمشنر اور ڈپٹی کمشنر لاہور نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کی روشنی میں شہر کو دو حصوں میں تقسیم کرنے پر کام شروع کر دیا ہے۔اب تحصیل فیروز والا کو بھی ڈسٹرکٹ لاہور میں شامل کرنے کی تجویز ہے۔

اس سے قبل لاہور کو چار انتظامی اور مالی طور پر چار حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویز دی گئی تھی جسے کمشنر لاہور نے مسترد کردیا تھاجس کے بعد لاہور کو دو حصوں میں تقسیم لاہور سٹی اور لاہور صدر کے نام سے دو حصوں میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔