حکومت عافیہ صدیقی کی واپسی کیلئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے،بابراعوان  

Nov 23, 2020 | 12:50:PM
حکومت عافیہ صدیقی کی واپسی کیلئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے،بابراعوان  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم کے معاون خصوصی بابراعوان نے کہاہے کہ حکومت عافیہ صدیقی کی واپسی کیلئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے، امیدہے نئے امریکی صدرعافیہ صدیقی کی رہائی ممکن بنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی بابراعوان سے عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی نے ملاقات کی،ملاقات میں عافیہ صدیقی سے متعلق اب تک کی پیشرفت پرگفتگو ہوئی، بابر اعوان نے کہاکہ بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، مختلف ممالک میں قیدپاکستانیوں کی واپسی کیلئے کوشاں ہیں،وزیراعظم کی کوششوں سے 5 ہزارپاکستانی قیدی واپس لائے گئے ۔

  
بابراعوان نے کہاکہ امیدہے نئے امریکی صدرعافیہ صدیقی کی رہائی ممکن بنائیں گے،عافیہ صدیقی کی گرفتاری کو 17 سال ہوگئے ہیں ، فوزیہ صدیقی نے وزیراعظم اوربابراعوان کی کوشش پراظہاراطمینان کیا۔