دیوالی ختم۔۔۔ ’’گوبر کی جنگ‘‘ شروع

Nov 23, 2020 | 12:00:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 
24نیوز : ویسے تو دنیا بھر میں عجیب و غریب تہواروں کی کوئی کمی نہیں لیکن جنوبی ہندوستان کے ایک چھوٹے سے قصبے گماتاپورا میں ہر سال دیوالی ختم ہونے کے اگلے روز ’’گورہبّا‘‘ یعنی ’’گوبر کی جنگ‘‘ کا تہوار منایا جاتا ہے جس میں لوگ ایک دوسرے پر گائے کے گوبر کے گولے بنا بنا کر پھینکتے ہیں۔

 
واضح رہے کہ ہندو دھرم میں گائے کو مقدس مقام حاصل ہے اور اسی وجہ سے ہندوؤں میں گائے کو ’’گئو ماتا‘‘ کہا جاتا ہے جبکہ گائے کا گوبر بھی اتنا ہی مقدس اور ’’پوِتّر‘‘ (پاک) سمجھا جاتا ہے جو لوگوں کو کئی پریشانیوں اور آفات سے بھی بچاتا ہے۔

 
گورہبّا کا تہوار بھی دراصل گئو ماتا سے اظہارِ عقیدت اور منت مانگنے کا ایک طریقہ ہے۔ البتہ یہ واضح نہیں کہ گوبر کی جنگ کا یہ تہوار دیوالی ختم ہونے کے اگلے روز ہی کیوں منایا جاتا ہے۔