آئی پی ایل سے باہر ہونے پر نیتا امبانی کا روہت شرما اور ہارڈک پانڈیا کو واضح پیغام

May 23, 2024 | 22:28:PM
آئی پی ایل سے باہر ہونے پر نیتا امبانی کا روہت شرما اور ہارڈک پانڈیا کو واضح پیغام
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آئی پی ایل سے باہر ہونے پر نیتا امبانی نے روہت شرما اور ہارڈک پانڈیا سمیت ٹیم کو واضح پیغام دے دیا۔

بھارت میں جاری دنیائے کرکٹ کی سب سے بڑی لیگ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں نت نئے تنازعات سامنے آ رہے ہیں، کبھی امپائرنگ پر انگلی اٹھتی ہے تو کبھی کھلاڑیوں کی بحث و تکرار توجہ کا مرکز بنتی ہے تو کبھی ٹیم اونر کا کھلاڑیوں کے ساتھ ناروا سلوک زیرِ بحث آتا ہے، ایسے میں اب ممبئی انڈینز کی مالکن نیتا امبانی نے بھی کپتان ہاردک پانڈیا اور سابق کپتان روہت شرما سمیت اپنی ٹیم کو واضح پیغام دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق آسٹریلوی کپتان نے بھارتی ٹیم کی کوچنگ آفر ٹھکرا دی

آئی پی ایل کے رواں سیزن میں مایوس کن کارگردگی کے باعث 7 بار کی چیمپئن ممبئی انڈینز گروپ سٹیج پر ہی ٹورنامنٹ سے آؤٹ ہو گئی جس پر نیتا امبانی بھی بول پڑیں، انہوں نے ہاردک پانڈیا کی کپتانی میں ٹیم اور رواں سیزن کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئی پی ایل کے تمام سیزنز میں سے یہ سب سے مایوس کن رہا ہے، ہمیں ماضی کو کھنگال کر دیکھنا پڑے گا کہ غلطیاں کہاں ہوئیں۔

اپنے ویڈیو پیغام میں نیتا امبانی نے کھلاڑیوں سے کہا کہ رواں سیزن میں چیزیں ویسی بالکل بھی نہیں ہوئیں جیسا ہم نے سوچا تھا، میں آج بھی ممبئی انڈینز کی فین ہوں مالک نہیں، اس ٹیم کی شرٹ پہننا میرے لئے اعزاز ہے، ٹیم سے منسلک ہوتا قابلِ فخر ہے۔

علاوہ ازیں نیتا امبانی نے کپتان اور کھلاڑیوں کے لئے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ ’روہت شرما، ہاردک پانڈیا، سوریا کمار یادو، جسپریت بمراہ‘ مجھے لگتا ہے کہ بھارتی عوام اپنے کے لئے خوش اور پر امید ہے، آپ کے لئے نیک خواہشات۔

 واضح رہے کہ ممبئی انڈینز رواں آئی پی ایل کے دوران روہت شرما اور ہاردک پانڈیا کے درمیان خراب تعلقات دکھائی دیئے، ہاردک پانڈیا کا کپتان بننا بھی روہت شرما کو ناگوار گزرا حالانکہ وہ پہلے ہی عندیہ دے چکے تھے کہ رواں آئی پی ایل ان کا ممبئی انڈینز کے ساتھ آخری ہے۔