بھمبر: استاد کا لاٹھیوں سے تشدد، بچہ ہسپتال منتقل، وزیراعظم نے نوٹس لے لیا

May 23, 2024 | 18:27:PM
بھمبر: استاد کا لاٹھیوں سے تشدد، بچہ ہسپتال منتقل، وزیراعظم نے نوٹس لے لیا
کیپشن: بھمبر میں استاد کا طالب علم پر لاٹھیوں سے تشدد
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد بشیر چودھری) آزاد کشمیر کے شہر بھمبر کے نواحی علاقے میں استاد نے بچے پر لاٹھیوں سے تشدد کیا، بچے کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، وزیراعظم آزاد کشمیر نے واقع کا نوٹس لے لیا۔

بھمبر کے نواحی علاقے جبی میں سکول سے چھٹی کرنے پر نجی سکول کے ٹیچر نے طالب علم پر بہمانہ تشدد کیا، بچے کو زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال بھمبر پہنچایا گیا، وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق نے بچے پر تشدد کا نوٹس لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں: ماں کی کمسن بچے کے ہمراہ خودکشی، ویڈیو بھی منظرِ عام پر آ گئی

ڈپٹی کمشنر بھمبر کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے نوٹس لینے پر ٹیچر کے خلاف ایف آر درج کر لی گئی ہے، متاثرہ بچے کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔