قاتلانہ حملہ ہو اور بندہ بھی نہ ملے، بس بہت ہوا، عمران خان کا جیل سے پیغام

May 23, 2024 | 18:11:PM
قاتلانہ حملہ ہو اور بندہ بھی نہ ملے، بس بہت ہوا، عمران خان کا جیل سے پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر وڑائچ ) سابق وزیراعظم و بانی چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی  ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پیغام دیا ہے کہ ’’اب بس بہت ہوا، یہ نہیں ہو سکتا کہ قاتلانہ حملہ ہو اور بندہ بھی نہ ملے‘‘۔

تفصیلا ت کے مطابق  اسلام آبادہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھاکہ آج آپ خوشخبری سننا چاہتے تھے ہمیں بھی انتظار تھا،لیکن کورٹ روم میں کچھ نہیں تھا،

حکومتی وکیل نے پورا کتابچہ پڑھنا شروع کردیا، آج جسٹس عامر فاروق نے بہت خوبصورت سوال پوچھا کہ کیا فیئر ٹرائل ہوا تھا؟پراسیکیوٹر نے جسٹس عامر فاروق کے جواب کیلئے پوری کتاب تیار کی ہوئی تھی ،میرے خیال میں آج ہم نے 10 فیصد کتاب سنی ہے،جسٹس عامر فاروق کو یہ سوال پہلے دن کرنا چاہیے تھا،اب کہہ رہے ہیں جلد مکمل ہوگا ہم بھی صبر سے فیصلے کا انتظار کریں گے،انہوں نے جتنا لمبا کرنا ہے کر لیں۔

علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ عدالتی کوریج پر پابندی پر ہم کیا کہیں میڈیا پوچھے،جب تک انصاف نہیں ملتا ہم پوچھتے رہیں گے،جب روف حسن پر حملہ ہوا وہ قاتلانہ حملہ تھا،اگر یہ کام شروع ہوا تو کم کب تک بیٹھیں گے،بانی پی ٹی آئی نے کہا اب بس بہت ہوگیا ہے!اب یہ تو نہیں کہ قاتلانہ حملہ ہو اور بندہ بھی نہ ملے،ڈی چوک میں جو احتجاج کیلئے بیٹھے تھے انکا سر کچل دیا گیا،ہمیں انصاف کیلئے کھڑا ہونا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں :’’میں پیدا نہیں ہوا‘‘نریندر مودی نے خود کو بھگوان کا اوتار قرار دیدیا