ٹیکس بڑھائیں،بجلی ،گیس مہنگی کریں، آئی ایم ایف نے نئے قرض پروگرام کیلئے نئی شرط رکھ دی

پاکستان کو آئی ایم ایف سے نئے قرض پروگرام کیلئے تاحال کامیابی نہ مل سکی،آئی ایم ایف مشن سے آج مذاکرت ختم ہوجائیں گے

May 23, 2024 | 13:16:PM
ٹیکس بڑھائیں،بجلی ،گیس مہنگی کریں، آئی ایم ایف نے نئے قرض پروگرام کیلئے نئی شرط رکھ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)ٹیکس بڑھائیں،بجلی ،گیس مہنگی کریں، اور آئی ایم ایف شرائط کے مطابق بجٹ پیش کریں، آئی ایم ایف نے نئے قرض پروگرام کیلئے نئی شرط رکھ دی۔ پاکستان کو آئی ایم ایف سے نئے قرض پروگرام کیلئے تاحال کامیابی نہ مل سکی ۔آئی ایم ایف مشن سے آج مذاکرت ختم ہوجائیں گے۔ آئی ایم ایف نے تاحال نئے قرض پروگرام کیلئے رضامندی ظاہر نہیں کی۔

پاکستان کے آئی ایم ایف مشن کے ساتھ مذاکرات آج اختتام پذیر ہوجائیں گے،ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن نے تاحال پاکستان کو نیا قرض پروگرام دینے پر رضامندی ظاہر نہیں کی،آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرض پروگرام کی شرائط پیش کردی ہیں،پاکستان کو آئندہ بجٹ میں شرائط پر عملدرآمد کرنا ہوگا ۔

ضرورپڑھیں:ڈالر کے بڑھتے ریٹ کو بریک لگ گئی ،قدر میں کمی
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف شرائط پر عملدرآمد کی صورت میں پاکستان کو قرض پروگرام دینے کا فیصلہ ہوگا،پاکستان کو آئی ایم ایف شرائط کے مطابق بجٹ پیش کرنا ہوگا،وفاقی بجٹ میں ٹیکسوں کا دائرہ کار بڑھانے کے اقدامات کرنا ہوں گے،آئی ایم ایف شرائط کے مطابق بجلی اور گیس کی قیمتوں کا تعین ہوگا ،آئی ایم ایف شرائط کے مطابق توانائی سیکٹر کا گردشی قرض کم کرنا ہوگا ،نئے قرض پروگرام کے لیے ڈالر کا مارکیٹ ریٹ طے کرنا ہوگا۔

یاد رہے کہ موجودہ حکومت پہلے ہی آئی ایم ایف سے قرض لے کر معاملات چلا رہی ہے۔اگلے ماہ بجٹ پیش کیا جائے گا  جس میں آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل نہ کیا گیا تو نیا قرض لینا مشکل ہوجائے گا ۔