سرکاری اساتذہ کے بچوں کے نجی سکولوں میں پڑھنے پر پابندی عائد 

May 23, 2022 | 23:35:PM
لورالائی، سرکاری اساتذہ، بچوں، نجی سکولوں، پڑھنے پر پابندی،
کیپشن: کمرہ جماعت، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کوئٹہ کے علاقے لورالائی میں سرکاری اساتذہ کے بچوں کے نجی سکولوں میں پڑھنے پر پابندی عائد کردی گئی ۔
ڈی سی لورالائی نے کہاہے کہ لورالائی میں سرکاری اساتذہ کے بچوں پر نجی سکولوں میں پڑھنے پر پابندی عائد کردی ہے، ڈی سی کاکہناتھا کہ سرکاری اساتذہ کے بچے پرائیویٹ سکولوں اور کالجوں میں زیرتعلیم ہیں،بچوں کے نجی سکولوں میں پڑھنے پر سرکاری اساتذہ تعلیمی اداروں میں دلچسپی نہیں لیتے ،اساتذہ کی عدم دلچسپی سے سرکاری سکرلوز میں تعلیمی معیار خراب ہوتا جا رہا ہے ۔
ڈی سی لورالائی کامزید کہناتھا کہ سرکاری اساتذہ اپنے بچے سرکاری تعلیمی اداروں میں داخل کرائیں ،بچوں کے سرکاری سکولز میں داخلہ تصدیقی سرٹیفکیٹ ڈی ای او کے پاس جمع کرائیں ۔

یہ بھی پڑھیں: شیخ رشید کا اپنے گھر کے باہر سادہ لباس پولیس اہلکاروں کی موجودگی کا دعویٰ