سعودی  وزیر دفاع’ یوم پاکستان ‘پریڈ میں شرکت کے بعدواپس روانہ 

Mar 23, 2024 | 19:44:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سعودی عرب کے وزیر دفاع  شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود ایک روزہ دورہ پاکستان  کے بعد واپس روانہ ہو گئے ۔ 

تفصیلات کے مطابق شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود  نے مسلح افواج کی مشترکہ یومِ پاکستان پریڈ میں بطورمہمانِ خصوصی شرکت کی،وزیر دفاع خواجہ آصف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے  سعودی وزیر دفاع کا استقبال  کیا ،شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز  السعود نے  تقریب کے بعد آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے  ملاقات بھی کی ،اس میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں بالخصوص دفاع میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔

 سعودی عرب کے وزیر دفاع   کا کہنا تھا  کہ سعودی عرب  اور پاکستان کے تاریخی اور مضبوط  برادرانہ تعلقات ہیں، سعودی عرب اور پاکستان ہمیشہ ایک دوسرے کے خیر خواہ  رہے ہیں،پاکستان کا دورہ کرنے پر  آرمی چیف سید عاصم منیر نے سعودی عرب کے وزیر دفاع کو روانہ کرتے ہوئےاس  کا   شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں : الیکٹورل بانڈز کی رقم کا 85 فیصد حصہ حکمران جماعت کو دیا گیا ، الیکشن کمیشن کا انکشاف