بھارت ؛الیکٹورل بانڈز کے ذریعے ملنے والی رقم کا 85 فیصد حصہ حکمران جماعت کو دیا گیا ، الیکشن کمیشن کا انکشاف

Mar 23, 2024 | 19:15:PM
بھارت ؛الیکٹورل بانڈز کے ذریعے ملنے والی رقم کا 85 فیصد حصہ حکمران جماعت کو دیا گیا ، الیکشن کمیشن کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )بھارتی  الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم پر سیاسی پارٹیوں کو الیکٹورل بانڈز کے ذریعے ملنے والی رقم کی تفصیلات جاری کر دیں۔

سپریم کورٹ آف انڈیا کے حکم پر الیکٹورل بانڈز کے ذریعے ملنے والی رقم کی تفصیلات  جاری کر دی گئی ہیں ، جن میں اہم انکشاف ہوا ہے کہ ٹوٹل رقم کا85 فیصد صرف حکمران جماعت  کو ہی دیا گیا ،

جاری تفصیلات کے مطابق 2019 سے 2023 تک مختلف کمپنیوں اور شہریوں نے 12 ہزار کروڑ روپے سے زائد کے الیکٹورل بانڈ زخریدے، جس کا تقریباً 85 فیصد حصہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جماعت ’بھارتیہ جنتا ‘پارٹی کو دیا گیا،بھارت کی سپریم کورٹ نے حکومت اور سٹیٹ بینک آف انڈیا کی مخالفت کے باوجود گزشتہ ہفتے حکم جاری کیا تھا کہ الیکٹورل بانڈ کی تفصیلات کو عام کیا جائے۔عدالت نے اس سکیم کو غیر قانونی نہیں کہا لیکن یہ ضرور کہا کہ ایک فعال جمہوریت میں سیاسی فنڈنگ کی شفافیت بہت اہم ہے۔ جاری انتخابی بانڈز کی خریدار ی کی کردہ  رپورٹ  12 اپریل 2019 سے 24 جنوری 2024 تک کی ہے۔یاد رہے کہ الیکٹورل بانڈز 2017 میں متعارف کرانے کا مقصد یہ تھا کہ بھارتی سیاست میں استعمال ہونے والی غیر قانونی دولت کا راستہ روکا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : افطاری کے فوری بعد سگریٹ  پینے والوں کیلئے بری خبر