پشاور میں بارش سے بی آرٹی گلبہار اسٹیشن کی چھتیں ٹپکنے لگیں

Mar 23, 2021 | 14:50:PM
پشاور میں بارش سے بی آرٹی گلبہار اسٹیشن کی چھتیں ٹپکنے لگیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں موسلاد ھار بارش نے ہر طرف جل تھل کردیا۔ بارش کے باعث بی آر ٹی گلہبار اسٹیشن کی چھتیں ٹپکنے لگیں جبکہ شہر کی سڑکوں پر کئی کئی فٹ پانی جمع ہوگیا۔

 پشاور میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ برستی بوندوں نے میونسپل اداروں کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔ برسات کی وجہ سے شہر کے نشیبی علاقے تالاب میں تبدیل ہوگئے۔برستا پانی اطراف کے گھروں میں بھی داخل ہوگیا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ بارش کے پانی سے بی آرٹی گلبہار اسٹیشن کی چھت بھی ٹپکنے لگی۔ کالام میں سفیدی چھائی تو سیاحوں کی موجیں لگ گئیں۔ ایبٹ آباد ، نتھیاگلی اور ایوبیہ میں بھی بادلوں نے رنگ جمایا۔ مالم جبہ میں آسمان سے گرتے گالوں نے مناظر کو اور بھی حسین کردیا۔

دوسری جانب ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری سے جاتی سردی لوٹ آئی ہے۔ راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بھی بادلوں نے خوب رنگ جمایا۔