3 افسروں کو واپس بھیجو: وفاق۔۔۔نہیں بھیج سکتے قلت ہے: سندھ

Mar 23, 2021 | 09:42:AM
 3 افسروں کو واپس بھیجو: وفاق۔۔۔نہیں بھیج سکتے قلت ہے: سندھ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی حکومت نے صوبہ سندھ میں اعلیٰ عہدوں پر تعینات 3 افسروں کی خدمات واپس مانگ لیں, سندھ حکومت نےافسروں کو واپس کرنے سے انکار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کے محکمے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سندھ کی صوبائی حکومت کو 3 اعلیٰ افسر وفاق کے حوالے کرنے کا مراسلہ بھیجا ہے جس کے تحت سیکریٹری داخلہ عثمان چاچڑ، کمشنر کراچی  ڈویژن نوید شیخ اور کراچی کے پولیس چیف غلام نبی میمن کی خدمات واپس مانگ لیں ہیں۔مراسلے کے جواب میں سندھ حکومت کی جانب سے افسسروں وفاق کو واپس کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صوبے میں پہلے ہی افسروں کی قلت ہے لہٰذا مزید افسر واپس نہیں کئے جاسکتے۔یاد رہےکہ وفاقی حکومت پہلے ہی 5 ڈی آئی جیز کی خدمات واپس مانگ چکی ہے تاہم پولیس افسروں کی حمایت میں سول سوسائٹی کی جانب سے عدالت سے حکم امتناعی لیا گیا ہے۔