روس کا یوکرین پر فضائی حملہ، 3 افراد ہلاک، 29 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی ایک بار پھر سے بڑھنے لگی، روسی فوج کی جانب سے یوکرین میں خار کیف پر فضائی حملے میں 3 افراد ہلاک اور 29 زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کےمطابق روسی فوج کے خارکیف پر فضائی حملے میں ہونے والے زخمیوں میں 2 بچے بھی شامل ہیں جبکہ 4 کی حالت تشویشناک ہے، یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ روسی فوج نے خار کیف پر گائیڈڈ میزائلوں سے حملہ کیا ہے، یوکرین کے صدر نے اتحادی ممالک سے مدد کی اپیل کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملازمین سے ناروا سلوک پر برطانیہ کی امیر ترین بھارتی فیملی کو قید کی سزا