وزیراعلی پنجاب کا ملتان کے ہسپتالوں کا دورہ، علاج کی سہولتوں کا جائزہ

Jun 23, 2023 | 20:24:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے ملتان میں چلڈرن ہسپتال او رکارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا، مریضوں کیلئے سہولیات کا جائزہ لیا۔

وزیراعلی محسن نقوی نے مختلف واردز میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی، علاج معالجے کی سہولتوں کاجائزہ لیا، ایمرجنسی وارڈ میں داخل مریض بچوں کے لواحقین سے بھی علاج معالجے کی سہولیات بارے استفسار کیا۔ چلڈرن ہسپتال میں ایک بیڈ پر  4، 4بچوں کا علاج کرنے پر تیمارداروں نے طبی سہولتو ں کے فقدان کے حوالے سے شکایات کیں۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہو گیا

انہوں نے چلڈرن ہسپتال میں بیڈز کی تعداد بڑھانے کاحکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہرمریض بچے کا علاج علیحدہ بیڈ پر ہونا چاہیے، ہسپتال میں طبی سہولتوں کو خوب سے خوب تر بنایا جائے،  چلڈرن ہسپتال ملتان میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بچوں کے علاج معالجے کے لئے جدید ترین سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

انہوں نے تیمارداروں کے لئے انتظار گاہوں کا بھی معائنہ کیا، وہ تیمار داروں کے ساتھ بیٹھ گئے، ان کے مسائل سنے اور انتظار گاہوں میں پنکھے اور ائیر کولر لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے حکم جاری کیا کہ مریضوں کے ساتھ آنے والے لوگو ں کو انتظار گاہو ں میں بہتر سہولتیں فراہم کی جائیں۔