بد سلوکی پرمبنی ڈراموں پر پابندی لگنی چاہیے، نادیہ افگن

Jun 23, 2023 | 10:26:AM
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف سینئر اداکارہ نادیہ افگن نے بد سلوکی اور گھریلو تشدد کو فروغ دینے والے ڈرامہ کہانیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان پر فوری طور پر پابندی عائد ہوجانی چاہیئے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف سینئر اداکارہ نادیہ افگن نے بد سلوکی اور گھریلو تشدد کو فروغ دینے والے ڈرامہ کہانیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان پر فوری طور پر پابندی عائد ہوجانی چاہیئے۔

ورسٹائل اداکارہ نادیہ افگن نے گزشتہ دنوں ایک نجی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی۔ دوران شو ان سے سوال کیا گیا کہ ان کی رائے میں کس قسم کے ڈرامے یا کہانیوں پر پابندی عائد کرنی چاہیئے اور کس قسم کے ڈرامے انہیں ناپسند ہیں۔

میزبان کے سوال پر اداکارہ نے چند پاکستانی ڈراموں بالخصوص اداکار دانش تیمور کے حالیہ ڈرامے کا نام لیتے ہوئے انہیں بھارتی فلم ’کبیر سنگھ‘ سے تشبیہ دی اور کہا کہ اس قسم کے ڈراموں پر تو فوری پابندی عائد کرنی چاہیئے جو ہمارے نوجوان نسل کو غلط راہ کی جانب گامزن کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ودیا بالن کی نئی کرائم تھرلر فلم ’نیت‘ کا ٹریلر جاری

انہوں کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے ڈراموں میں محبت کا غلط تصور پیش کیا جارہا ہے جس میں دکھایا جاتا ہے کہ اگر کسی کو محبت ہوگئی ہے تو وہ اگلے کے ساتھ زور زبردستی کرکے اسے اپنا سکتا ہے پھر چاہئے سامنے والے کی مرضی ہو یا نہ ہو۔

خیال رہے کہ غیر معمولی اداکارانہ صلاحیتوں اور فیشن سینس کے سبب نادیہ افگن شوبز انڈسٹری میں ایک آئیکون کا مقام رکھتی ہیں، انہوں نے جس بھی ڈرامے میں کام کیا شائقین کے لیے وہ ڈرامہ بھولنا ناممکن سا ہو گیا۔ ڈرامہ چاہے اردو ہو یا پنجابی، دونوں زبانوں کے ڈراموں میں اُن کی پرفارمنس بہترین رہی ہے۔ ڈرامہ سیریل سنو چندا میں ان کے ’شہانہ‘ کے کردار کو بے حد پسند کیا گیا۔